ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیپٹل ہل پرحامیوں کے حملے نے مجھے مایوس کیا، امریکی صدر

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کیپٹل ہل پرحامیوں کے حملے نے مجھے مایوس کیا اورامریکی جمہوریت کو گندا کیا۔

امریکی ٹی وی پرصدرٹرمپ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی بطور صدر نمایندگی زندگی بھر میرے لیے اعزازکی بات رہے گی اور میری تمام توجہ نومنتخب صدر جوبائیڈن انتظامیہ کو اقتدار سونپنے پر مرکوز ہے اور پرامن انتقال اقتدارکی اپنی بات پر قائم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کانگریس عمارت کیپٹل ہل پرحملے کی مذمت کرتا ہوں کیپٹل ہل پرحامیوں کے حملے نے مجھے مایوس کیا اور امریکی جمہوریت کو گندا کیا جبکہ کیپٹل ہل حملے کے بعد نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا حکم دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ مفاہمت اورامریکیوں کے زخم پر مرحم رکھنے کا وقت ہے،20جنوری کو  نئی انتظامیہ امریکاکی باگ دوڑسنبھالےگی اور ہم سب کوامریکا کی بہتری کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز واقعہ پر وزیرتعلیم بیٹسی ڈیوس ٹرمپ کابینہ کی مستعفی ہونے والی دوسری رکن ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی نومنتخب صدرجوبائیڈن کی جیت کی توثیق کے بعد ڈونلڈٹرمپ کے حامی بے قابو ہوگئے تھے اور بڑی تعداد میں رکاوٹیں اور سیکیورٹی حصار توڑ کر امریکی پارلیمنٹ کی عمارت کیپٹل ہل میں لاٹھی ڈنڈے اور جھنڈے لیے ایوان میں گھس گئے، توڑ پھوڑ اور پولیس سے جھڑپوں کے دوران 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں