English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“برطانیہ میں ڈیڑھ ملین افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی”

القمر

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ڈیڑھ ملین کے قریب افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے بعد صورتحال کافی سنگین ہے اس لیے ایسے لوگوں کی باتوں پر کان نہ دھریں جو کہتے ہیں ویکسین دھوکہ ہے اور یہ قومی چیلنج ہے اس کیلئے بے مثال کاوشوں کی ضرورت ہے۔

بورس جانسن نے کہا کہ کورونا ویکسین کی خوراکوں کی ترسیل میں کوئی رکاوٹ نہیں اورفروری کے وسط تک سب سے زیادہ ضرورت مند افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی جبکہ برطانیہ میں ڈیڑھ ملین کے قریب افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ملک سے آنےوالے تمام مسافروں کیلئے کووڈ ٹیسٹ لازم ہوگا اورکووڈ ٹیسٹ  کے بغیربرطانیہ پہنچنے والوں کو فوری 500 پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ کا اطلاق بیرون ملک سے آنے برطانوی شہریوں سمیت تمام مسافروں پرہوگا اوربرطانیہ روانگی سے 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں مزید ایک ہزار 162 افراد ہلاک اور مجموعی ہلاکتیں 78 ہزار 508 جبکہ برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 لاکھ 89 ہزار 419 ہوگئیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے