English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کی، اختر مینگل

القمر

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ جب ملک کا وزیراعظم اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا تواس ملک کی عوام کا اللہ ہی حافظ ہے،حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کو دہشتگردوں سے خطرہ تو نظرآتاہے لیکن عوام کو ان دہشتگردوں سے خطرہ حکمرانوں کو نظر نہیں آتا، عمران خان نے اپنے مشیروں اور وزیروں کو بھیج کرلواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک پاشی کی ،نیوز لینڈ کی وزیراعظم نے منتخب وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مسلمانوں سے یکجہتی کی انہیں کابینہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں پڑی ،وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھنے کے بعد وہ عمران خان اب پاکستان میں نظر نہیں آرہے یا شاید بلوچستان کے لوگوں کی طرح گمشندہ لوگوں میں تو شامل نہیں ہے، شہداء کے لواحقین لاشیں رکھ کریہ محسوس کرارہے ہیں کہ وہ آج بھی غیر محفوظ ہیں ،جب چوروں اور دہشتگردوں کی سرپرستی ہوگی تو ان کی حوصلہ شکنی نہیں بلکہ حوصلہ افزائی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے