English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم ٹی آئی آرڈیننس: گرینڈ ہیلتھ الائنس کی بنی گالہ جانے کی دھمکی

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ جانے کی دھمکی دے ڈالی۔

ترجمان ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کو 6 ہفتے گزر گئے لیکن مطالبات منظور نہیں کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے رابطوں کے باوجود تحریک کو غیر سیاسی رکھا۔ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کرتے احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فی الفور ایم ٹی آئی آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کریں، ایم ٹی آئی آرڈیننس حکومت کی غریب دشمن پالیسیز کا ایک مظہر ہے۔

اس سے قبل گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ڈی چوک میں احتجاجی مارچ کیا گیا تھا۔ مارچ کے ہمراہ وفاقی پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور ڈی چوک میں بھی پولیس اہلکاروں کی جانب سے پوزیشنز سنبھالی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے