English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا لہر،10 فیصد گھرانے خوراک کی کمی کا شکار

کورونا کی پہلی لہرکے دوران پاکستان میں بیروزگاری اورمعاشی اثرات پر رپورٹ جاری کر دی۔

کورونا کے ’’سوشو اکنامک اثرات‘‘پر رپورٹ وفاقی ادارہ شماریات نے جاری کی جس میں  اپریل سے جولائی 2020 کے دوران معاشی اثرات پر اعداوشمار جاری کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کورونا کی پہلی لہرکے دوران 27.31 ملین ورکنگ افراد متاثر ہوئے، کورونا کی پہلی لہرکے بعد اگست سے اکتوبر52.56 ملین ورکنگ پاپولیشن رہ گئی۔

کورونا کی پہلی لہرکے دوران 10 فیصد گھرانے خوراک کی کمی کا شکار ہوئے جب کہ  10 فیصد گھرانے بعض اوقات ایک سے زائد دن بھوکے رہے، لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ورکنگ پاپولیشن سندھ میں رہی اور دوسرے نمبر پرمتاثر ہونے والا صوبہ پنجاب تھا جہاں14 فیصد ورکنگ پاپولیشن متاثرہوئی۔

کورونا کی پہلی لہر کے دوران پاکستان میں 1 کروڑ 70 لاکھ سے زائد گھرانوں کی آمدن متاثر ہوئی، لاک ڈاؤن کے دوران 54 فیصد گھرانوں نے صحت اور کپڑوں سمیت دیگر اخراجات کم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے