English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسجد اقصیٰ کے باہر کھدائی سے دیواروں کو نقصان

مقبوضہ بیت المقدس: مسجد اقصیٰ کے قریب اسرائیل کی تخریبی سرگرمیوں سے حرم کی دیواروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قابض صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے قریب دیوار براق کے صحن میں کھدائیاں شروع کر رکھی ہیں، جس سے احاطے کے اندر موجود یواروں میں دراڑیں پڑ رہی ہیں۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارتِ اوقاف ومذہبی امور نے ایک بیان میںکہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی دیوار کے سامنے مراکشی دروازے کے پاس عارضی پل کی دوسری جانب تازہ کھدائیاں دیکھی گئی ہیں۔خیال رہے کہ دیوار براق مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کا حصہ ہے اور اسرائیلی شہری اسے ’’دیوار گریہ‘‘ کا نام دیتے ہیں۔ یہود اس مقام پر اپنی مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔فلسطینی محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ موجودہ کھدائیاں دیوار براق اور مسجد اقصیٰ کے جنوبی و مغربی حصے کو یہودیانے کے اسرائیلی منصوبوں کا تسلسل ہیں۔ فلسطینی اوقاف کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں کھدائیاں یونیسکو کے فیصلوں اور قراردادوں کے منافی ہیں۔ ادھر مسجد اقصیٰ کے جنوب میں وادب الربابہ کالونی میں بھی کھدائیوں اور تخریب کاری کی کوششیں کی گئی ہیں۔ یہ کارروائیاں صہیونی فوج کی فول پروف سیکورٹی میں کی گئی ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی مرکز برائے دفاع اراضی و یہودی آباد کاری کے خلاف مزاحمت نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے آخری ایام میں فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی سرگرمیوں میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے