English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی نائب صدر کا صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے امریکی ایوان نمائندگان میں صدرٹرمپ کو 25 ویں آئینی  ترمیم کے ذریعے ہٹانےکی قرار داد منظور ہونے کے باوجود عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق  امریکی ایوان نمائندگان میں صدرٹرمپ کو 25 ویں آئینی  ترمیم کے ذریعے ہٹانےکی قرار داد منظور کر لی گئی ہے اور ارکان نے کیپٹل ہل حملے کے بعد صدرٹرمپ کو قبل از وقت عہدے سے ہٹانے کی رائے پر اتفاق کیا ہے۔

کیپٹل حملے کے بعد صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ایوان نمائندگان میں بحث کی گئی اور 25ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ٹرمپ کو ہٹانے کی قرارداد منظور کی گئی۔

ایوان نمائندگان کی قرارداد کے بعد نائب صدر کو اپنے اختیارات استعمال کرنے کے لیے کہا گیا لیکن مائیک پنس نے اختیارات کے استعمال سے گریز کیا ہے اور صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کیا ہے۔

امریکی نائب صدرپنس کا کہنا ہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے سے غلط روایات جنم لیں گی، نہیں سمجھتاکہ25ویں آئینی ترمیم امریکی آئین سےمطابقت رکھتی ہے۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکی تاریخ اورروایات کی قدرکرتےہیں، 25آئینی ترامیم سےمجھےصدارت سےہٹانامیرےلیےکوئی خطرہ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے