ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واٹس ایپ کی نئی پالیسی پر پی ٹی اے  کا بھی بیان جاری

اسلام آباد: واٹس ایپ کی نئی پالیسی پر پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی  ( پی ٹی اے)  نے بیان جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے میسیجنگ ایپ واٹس ایپ سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش پر کہا کہ  نئی پالیسی کاروباری طبقے کے لیے مفید ہے،دوستوں یا فیملی کے ساتھ بات چیت میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

پی ٹی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ چیٹس تک واٹس ایپ یا فیس بک کی رسائی نہیں،واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی 8فروری سے لاگو ہو گی،جس کا مقصد صارفین کے لیے خریداری کے عمل کو آسان بنایا جانا ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ نئی پالیسی سے واٹس ایپ پر براہ راست کسی بھی کاروبار سے مدد حاصل کرنا ممکن ہو سکے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں