English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر مریم نواز کی شدید تنقید

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت نے نئے سال کے پہلے ماہ  میں ہی دو بار پیٹرول مہنگا کرکے عوام پر قیامت ڈھائی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ  اپوزیشن عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہے، ہم گھر بیٹھ کر عوام پر ظلم ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے