فلسطین میں روسی ویکسین کی پہلی کھیپ آج پہنچے گی، غزہ کی محصور پٹی اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہوگا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے متاثرہ علاقوں میں کورونا بچاؤ کی پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں،چین میں ساتویں روز بھی سو سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جنوبی افریقا میں اسپتالوں کے وارڈ مریضوں سے بھرگئے ہیں ، کورونا کی نئی قسم سے کیسزمیں 50 فیصد تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
کیلیفورنیا میں ماڈرنا ویکسین سے10 سے زائد افراد میں منفی اثرات رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیلیفورنیا حکام کی ماڈرنا ویکسین کی بقایا خوراکیں روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ادھر سعودی عرب نے مزید دو کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد مملکت میں ویکسینز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
دنیا میں کورونا سے صحت یاب افرادکی تعداد 6 کروڑ 86 لاکھ سے زیادہ ہے، کورونا سے دنیا بھرمیں اموات کی تعداد 20 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔دنیابھرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ہے۔

