English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تقریب حلف برداری: جوبائیڈن اور کملا ہیرس واشنگٹن پہنچ گئے

امریکا کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری آج ہوگی۔ صدر جوبائیڈن اور نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس واشنگٹن پہنچ گئے۔

تقریب حلف برداری پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھت 9  بجے ہوگی۔ جوبائیڈن حلف برداری کے بعد قوم سے خطاب کریں گے۔

نومنتخب صدر مختلف شعبو ں میں اہم اقدامات کا اعلان کریں گے۔ تارکین وطن کے لیے امریکی شہریت کے بل کا اعلان کیا جائے گا۔

جوبائیڈن کی جانب سے 1 کروڑ 10 لاکھ افراد کو قانونی حیثیت کے بغیر شہریت دیے جانے کا امکان ہے۔

تقریب حلف برداری کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں 25 ہزار نیشنل گارڈز تعینات جب کہ اسکریننگ میں 12 اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے