ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی اور ق لیگ میں معاملات طے

لاہور: سینیٹ انتخابات کے معاملے پر پی ٹی آئی حکومت اور مسلم لیگ ق میں معاملات طے پا گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے اراکین قاف لیگ کے سینیٹ امیدوار کی حمایت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب سے سینیٹ کی ایک نشست ق لیگ کو دے دی ہے  اورتحریک انصاف کے اراکین قاف لیگ کے سینیٹ امیدوار کی حمایت کریں گے۔

خیال رہے حکومت پہلے ہی ق لیگ کو سینیٹ نشست کے حوالے سے جائز حق دینے کی تصدیق کر چکی ہے جبکہ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہےکہ ق لیگ اتحادی جماعت ہے اور ان کا جائز حق دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ق لیگ کا سینیٹر کون ہو گا اس کا قرعہ کامل علی آغا یا چوہدری وجاہت حسین کے نام نکلے گا۔

واضح رہے سینیٹ کی 52 میں سے پنجاب کی 11 نشستوں پر انتخاب ہوگا اور پنجاب سینیٹ کی 1 نشست کیلئے 42 اراکین کے ووٹ درکار ہیں تاہم 371 کے ایوان میں ق لیگ کی 10 نشستیں ہیں جبکہ پنجاب میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر مارچ میں الیکشن ہوں گے۔

دوسری جانب میڈیا کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے اندرون خانہ سینیٹ کے امیدواروں کی فہرست کی تیار کی جا رہی ہے اور ن لیگ نے سینیٹ کے لیے تاحال 3 نام فائنل کیے ہیں جبکہ سینیٹ کے لیے محمد زبیر، پرویز رشید اور خواجہ احمد حسان کے نام فائنل کیے گئے ہیں اور تینوں کے نام پارٹی قائد نواز شریف نے فائنل کیے  ہیں اور  مشاہد اللہ، شاہ محمد، چودھری جعفر اقبال بھی سینیٹ دوڑ میں شامل ہیں۔

یاد رہے سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بھی سینیٹ نشست کے خواہشمند ہیں اور سردار مہتاب عباسی پنجاب سے سینیٹر بننے کے خواہاں ہیں جبکہ اسلام آباد کی نشست سے عباس آفریدی نے بھی سینیٹر بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

لیگی رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن کے ٹکٹ کے لیے پارٹی میں لابنگ شروع کر دی ہے، ن لیگی پارلیمانی بورڈ فروری کے دوسرے ہفتے میں حتمی ناموں کا اعلان کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں