English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا سے مزید 48 ہلاک،4 لاکھ 86 ہزار سے زاید صحت یاب

القمر

اسلام آباد(صباح نیوز)کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 48مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد11295تک پہنچ گئی ۔گزشتہ24گھنٹے کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 1594نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کو ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا4 لاکھ 86 ہزار489 مریض مکمل طور پر شفا یاب ہو چکے جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 34638 تک پہنچ گئی، اس وقت ملک میں کورونا وائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2070 تک پہنچ گئی،پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.4فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ گزشتہ24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے1981مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے