English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوات اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور نواحی علاقوں میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گلیات میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحدی علاقے میں دس کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش رینج اور گہرائی 123 کلو میٹرتھی۔

دوسری جانب زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے