English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برلن: کورونا وائرس کا علاج اینٹی باڈیز سے کرنے کا فیصلہ

برلن: دنیا بھر میں لاکھوں افراد کووڈ-19 سے متاثر اور سینکڑوں ہلاک ہو چکے ہیں مگر ابھی تک ایسی کوئی خاص دوا سامنے نہیں آئی جو اس بیماری کا علاج کرنے میں ڈاکٹروں کی مدد کر سکے جبکہ ویکسین لینے کے بعد بہت سارے مریض دم توڑ چکے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس کا علاج اینٹی باڈیز سے کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ جرمنی اس لحاظ سے پہلا یورپی ملک ہوگا جو اینٹی باڈیز سے علاج کرے گا۔

جرمنی کے وزیر صحت جینز سپاہن کا کہنا ہے کہ حکومت نے چارہزار 86 ملین ڈالرز کے عوض دو لاکھ خوراکیں بھی خرید لی ہیں جبکہ وزارت صحت کی جانب سے تمام مریضوں کو یہ خوراکیں مفت فراہم کی جائیں گی۔

 جرمنی نے ایک امریکی دوا ساز کمپنی ریجنی رون اور ایلی للی سے اینٹی باڈی کاک ٹیل حاصل کی ہے اور امریکی دوا ساز کمپنی ریجنی رون کمپنی لیبارٹری میں تیار کردہ دو قسم کی اینٹی باڈیز کو ملا کر کاک ٹیل تیار کرتی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ان اینٹی باڈیز میں انفیکشن سے لڑنے والے پروٹین موجود ہوتے ہیں جو کورونا وائرس کو انسانی خلیوں میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔

جرمنی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے دو مختلف اقسام کی اینٹی باڈیز یونیورسٹی کے اسپتالوں میں مہیا کردی جائیں گی جبکہ کورونا کی ابتدائی اسٹیج میں اینٹی باڈیز کے ذریعے علاج بیماری کو مزید بگڑنے سے روک سکتا ہے۔

واضح رہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب گزشتہ سال کورونا وائرس کا نشانہ بنے تھے تو میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا علاج اینٹی باڈیز کاک ٹیل سے ہی کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے