ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس میں زیر زمین ٹرین میں شہریوں کے بات چیت کرنے پر پابندی  کی سفارش

پیرس: فرانس کی نیشنل اکیڈمی آف میڈیسن کے طبی ماہرین نے زیر زمین چلنے والی ٹرین میں سفر کرنے والے شہریوں کے بات چیت کرنے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی نیشنل اکیڈمی آف میڈیسن کی جانب سے جاری ہونے والے سفارشی بیان میں کہا گیا ہے کہ زیر زمین چلنے والی عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو بات چیت سے گریز کرنا چاہیے۔

سفارش میں کہا گیا ہے کہ عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو چاہیے کہ وہ دوران سفر گفتگو سے گریز کریں۔ ادارے کا کہناہے کہ یہ اقدام کورونا وائرس کی روک تھام میں اہم ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کے آپس میں بولنے  کی وجہ سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں