English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان، چیک پوسٹ اور بینک کی گاڑی پر حملہ، 9ہلاک

القمر

کابل( آن لائن ) افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجو ئوں نے دھاوا بول جس کے نتیجے میں 6 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ قومی بینک کی گاڑی پر حملے میں 3 افراد مارے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کی فوجی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار طالبان جنگجو ئوں نے حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار اور 4 زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے طالبان حملے کو ناکام بناتے ہوئے جنگجو ئوں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ جوابی کارروائی میں 10 سے زائد جنگجو مارے گئے۔دوسری جانب طالبان کا کہنا ہے کہ حملے میں صرف افغان فوجی مارے گئے‘ہمارا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ کامیاب کارروائی کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی ہاتھ آئی۔ادھر دارالحکومت کابل میں قومی بینک کی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں بینک منیجر سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے