ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں کالعدم تنظیم کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

کراچی: انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد 2014 میں پڑوسی ملک سے تربیت حاصل کرچکا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ٹریننگ، میڈیکل ایڈ، انٹیلی جنس سروییلنس کا ماہر ہے۔ دہشت گرد خودکار ہتھیاروں پر بھی مہارت رکھتا ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے متعدد افراد کی ذہن سازی کی اور ٹریننگ کے لیے راضی کیا۔ گرفتار دہشت گرد کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم تنظیم کے متعدد دہشت گردوں کو ٹریننگ دلوا چکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں