ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدین، 5 فروری کو موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی، علی مردان شاہ

بدین (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع بدین کی جانب سے یکم سے 5 فروری تک ہفتہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان، ضلع بھر کے مختلف شہروں میں سیمینار، جلسے اور 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی جائیں گی، سب سے بڑی ریلی کھوسکی روڈ تا بدین پریس کلب تک نکالی جائے گی، ریلی سے صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سید علی مردان شاہ نے جنرل باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر ضلعی عہدیدران اللہ بچایو ہالیپوتہ، مولانا غلام رسول احمدانی، عبدالکریم بلیدی، محمد موسیٰ ملاح، عبداللطیف کھوسہ، محمد علی بلیدی، عظیم بارن، عبدالرزاق منگریو، حنیف ملاح، فتح خان کھوسہ، ایاز لطیف سومرو و دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔ علی مردان شاہ نے مزید کہا کہ بدین سمیت ضلع بھر میں یکم تا 5 فروری تک ہفتہ یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔ ضلع بدین کے مختلف شہروں گولارچی، تلہار، ٹنڈوباگو، ماتلی، شادی لارج، بدین ہیڈکوارٹر میں ہفتہ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں سیمینار جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ بدین شہر میں 5 فروری کو موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی جو بدین پریس کلب کے سامنے ختم ہوگی، ریلی سے صوبائی و ضلعی قیادت خطاب کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں