ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی الیکشن کیلیے یو سی سطح پر کام کرینگے، چودھری شجاعت

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کیلیے یو سی سطح پر کام کرینگے، پارٹی کے لیے بہترین خدمات پیش کرنیوالے کارکنان آگے آئیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ضلعی صدر پاکستان مسلمل یگ راولپنڈی و پولیٹیکل کوارڈی نیٹر اسپیکر پنجاب اسمبلی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے چودھری شجاعت حسین کو انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ زبیر احمد خان اور فیاض تبسم نے ضلع راولپنڈی میں ہونے والی اب تک کی تنظیم سازی کی رپورٹ پیش کی۔ چودھری شجاعت حسین نے راولپنڈی میں اب تک کی گئی تنظیم سازی پر دونوں رہنمائوں کو سراہا اور کہا کہ آپ پراعتماد طریقے سے پارٹی کو راولپنڈی میں مزید مضبوط بنائیں۔ چودھری شجاعت حسین نے زبیر احمد خان اور فیاض تبسم کو ہدایت کی کہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کیلئے یونین کونسل لیول پر تیاری کریں اور پارٹی کیلئے بہترین خدمات پیش کرنے والے کارکنوں کو آگے لائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں