عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) قومی اتحاد عمرکوٹ کے نوجوانوں اور شہریوں نے چکی مافیا اور فوڈ انسپکٹر کی کرپشن کیخلاف روحل بس اسٹینڈ سے ریلی نکال کر پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی، قومی عوامی تحریک، سندھ ترقی پسند پارٹی، جئے سندھ قومی محاذ اور دوسروی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گل بجیر، ثنا ساند، ساحل راجڑ، عوامی تحریک ضلع عمرکوٹ کے عہدیدار گل حسن پلھ، محمد پلھ، ایس ٹی پی ضلع عمرکوٹ کے عہدیدار میہار بنگلانی، رمیش بہیل، امجد علی کوری، میر معشوق پلھ کرشن چوھان اور دیگر نے کہا کہ اگر ڈی سی عمرکوٹ نے چکی مافیا کیخلاف قانونی کارروائی نہ کی تو احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔ ٹاؤن ڈورو نارو شہر میں پندرہ چکی ہیں اور سرکاری لسٹ میں 75 چکیاں درج ہیں، تو پورے ضلع میں کیا حال ہوگا، کرپشن کی انتہا کردی ہے، اگر ڈی سی عمرکوٹ نے آٹے کے سرکاری نرخ پر عمل نہ کروایا اور فوڈ انسپکٹر کیخلاف قانونی کارروائی نہیں کی تو ضلع عمرکوٹ کے عوام ڈی سی عمرکوٹ سے جواب لیں گے۔ ڈی سی عوام کے ساتھ انصاف کریں۔