English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور،کمشنر ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر نوزونز میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پرمیٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن ) ہیڈکوآرٹر ایم سی ایل محمد زبیر وٹو کی سربراہی میں شہر کے نو زونز میںاینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن راوی زون اسکواڈ نے لاری اڈا ، شاہدرہ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر اسٹور میں جمع کروادیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000روپے جرمانہ عائد کیا۔ داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے اسلام پورہ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیاجبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 4000 روپے جرمانہ عائد کیا ۔ سمن آبادزون اسکواڈ نے سمن آباد سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروادیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 6000 روپے جرمانہ کیا۔ علامہ اقبال زون اسکواڈنے شان بھٹی روڈ، جوہر ٹائون سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میںضبط شدہ سامان پر 6500روپے جرمانہ عائد کیا ۔نشترزون اسکواڈ نے گرین ٹائون سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیاجبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3800روپے جرمانہ عائد کیا۔ گلبرگ زون اسکواڈ نے مین بلیوارڈ، سیون اَپ پل، ایم ایم عالم روڈ سے تجاوزات کا سامان 2ٹرکوں میں لاد کر اسٹور میں جمع کروا دیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 3000 روپے جرمانہ کیا۔واہگہ زون اسکواڈ نے بیدیاں روڈ، نواز شریف انٹرچینج سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹورمیں جمع کروادیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 2000روپے جرمانہ عائد کیا۔شالامار زون اسکواڈ نے سوامی نگر سے تجاوزات کا سامان 1ٹرک میں لاد کر اسٹور میں جمع کروادیا جبکہ تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سمان پر 2000روپے جرمانہ عائد کیا۔اس طرح انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طور پر تہہ بازاری اسٹور میں ضبط شدہ سامان پر 30300 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ تجاوزات کا سامان 11ٹرکوں میں لاد کر اسٹور میںجمع کروا دیا۔مزید برآں میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے انفورسمنٹ عملے نے تمام زونز میں تجاوزکنندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25ٹکٹوں پر 56000 روپے کا جرمانہ عائدکیا جبکہ 47 تجاوز کنندگان کوخلاف ورزی کرنے پر وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے