English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ برقرار

لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ برقرارہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرزنے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ کوہی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پرمشتمل سیریز کا آخری میچ 4 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اب ہیڈ کوچ کی مشاورت سے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔

17 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ:

اوپنرز: عابد علی (سینٹرل پنجاب) اور عمران بٹ (بلوچستان)

مڈل آرڈربیٹسمین: اظہر علی (سینٹرل پنجاب) ، بابر اعظم (کپتان، سینٹرل پنجاب) ، فواد عالم (سندھ) اور سعود شکیل (سندھ)

آلراؤنڈرز: فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب) اور محمد نواز (ناردرن)

وکٹ کیپرز: محمد رضوان (نائب کپتان، خیبر پختونخوا) اور سرفراز احمد (سندھ)

اسپنرز۔ نعمان علی (ناردرن) ، ساجد خان (خیبر پختونخوا) اور یاسر شاہ (بلوچستان)

فاسٹ باؤلرز: حارث رؤف (ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبر پختونخوا) اور تابش خان (سندھ)

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے 20 رکنی جنوبی افریقا کا دستہ لاہورپہنچ گیا

پاکستانی کھلاڑیوں بھی آج سے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے: فوٹو: ایکسپریس

لاہور: پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 20 رکنی جنوبی افریقا کا دستہ لاہورپہنچ گیا۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 20 رکنی جنوبی افریقا کا دستہ لاہورپہنچ گیا، جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ اسٹاف بھی شامل ہے۔ مہمان ٹیم کمرشل فلائیٹ کے ذریعے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچی ہے۔

پی سی بی حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا، کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل لے جایا جائے گا جہاں ان کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوگا۔

جنوبی افریقہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے جس ٹیم کا اعلان کیا تھا اس کے چھ ارکان پہلے سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لیے موجود ٹیم میں شامل ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں بھی آج سے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے، اعلان کردہ شیڈول کےمطابق دونوں ٹیمیں پانچ فروری سے قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی گیارہ فروری کو کھیلا جائے گا، دوسرا تیرہ اور تیسراچودہ فروری کو شیڈول ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے