ٹنڈوآدم(پ ر)عربی ہمارے نبی اور جنت کی زبان ہے،رضاربانی انگلش سیکھیں لیکن ہمارے نبی کی زبان کی مخالفت نہ کریں ،عربی زبان کی لازمی تعلیم پر سینیٹ کو خراج تحسین،پی پی پی کی اصلیت سامنے آگئی،تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان ، پاسبان ختم نبوت کے رہنمائوں مفتی محمد طاہرمکی ، مولانا محفوظ الرحمن شمس،حافظ عبدالرحمن الحذیفی، حافظ میر اسامہ سموں ودیگر نے سینیٹ سے تعلیمی اداروں میں عربی لازمی قراردیے جانے کابل منظورہونے پر سینیٹ کو خراج تحسین اور رضاربانی کی جانب سے اس بل کی مکمل مخالفت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عربی زبان سے محبت بھی اپنے محبوب نبی ﷺ کی وجہ سے ہے کہ ان کی زبان عربی تھی ،پھر زبان سکھائے جانے کاہی تو بل پاس ہواہے نہ کہ اردو،سندھی،انگلش ودیگر زبانوں کے بولے جانے پر پابندی عائدکرکے صرف عربی بولے جانے کا بل منظور کیا گیا ہے کہ رضاربانی آپے سے باہر آگئے ،تمام عرب ممالک کے ساتھ ہمارے ملک کے بہترین تعلقات ہیں نئی نسل کو عربی سکھاکر قابل بنانا لازمی تھا ۔مفتی طاہرمکی نے کہا ہے کہ جنت،قبر،حشرکی زبان عربی ہے رضاربانی صاحب فرشتوں کو ’’آئی لائیویو‘‘کہہ کر جان چھڑائیں گے کیا؟ انہوں نے کہا ہے کہ عربی زبان کے مخالفین در اصل اس بات سے خائف ہیں کہ ان کے آقائوں کی زبان انگلش نہ ختم ہوجائے ،جبکہ یہ ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے کہ سرکاری تحریرات خالص ہماری قومی زبان اردومیں ہونی چاہیے ۔ رہنمائوں نے عربی زبان لازمی قراردیئے جانے پر سینیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مدینہ کی ریاست سے محبت کی ایک جھلک ہے ابھی ریاستِ مدینہ دور ہے۔
