ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کرے‘ہیومن رائٹس واچ

نیویارک(آن لائن)حقوق انسانی کی عالم تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر اور ملک میں مظالم بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ نئی دہلی سیاسی عزائم کے لیے کارکنوں کو جیل میں رکھنا بند کرے اور ان لوگوں کو فوری رہا کیا جائے جن پر جھوٹے مقدمے عاید کیے گئے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں استحصال جاری ہے اور ایک سال بعد بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیاں برقرار ہیں، بھارت نے کشمیریوں کو آزادی، تعلیم اور صحت جیسی سہولتوں سے محروم رکھا ہوا ہے،انتظامیہ نے 5 اگست کو احتجاج روکنے کے لیے پابندیاں سخت کیں جبکہ عالمی وبا میں بھی کشمیریوں کو صحت کی بہتر سہولت اور انٹرنیٹ تک رسائی نہیں دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں