ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، مطلوب ملزمان گرفتار

کراچی: شہرقائد میں پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی کی، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب ڈکیت اور موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے5ملزمان گرفتار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایازعرف ڈوگر، نعیم احمد عرف ریما اور نویدخان عرف ڈابلہ شامل ہیں۔ رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان میں حیدر خان عرف چھوٹا کرپشن اور علی مری بھی شامل ہیں، ملزمان مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور موٹر سائیکلیں چھیننے میں ملوث رہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان سرکاری محکمے کے رنگ کی گاڑی بھی استعمال کرتے تھے۔

رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ گرفتارملزمان قتل، اقدام قتل ودیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان 4موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں، ملزمان اور مسرقہ سامان قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیے گئے۔

خیال رہے کہ نئے سال کے آغاز سے کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں