English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد :ڈی سی کا اجلاس میں افسران کی طرف دار ی برہمی کا اظہار

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر حیدر آبادمحمد عباس بلوچ نے کہا ہے عوام کو تعلقہ سطح پر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریونیو افسران کا خصوصی طور پر اسسٹنٹ کمشنرز اور مختارکار بڑا اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ضلع میں انتظامی امور کے ساتھ یہ بھی بنیادی ذمے داری ہے کہ ریونیو افسران کو عام لوگوں کی ملکیت خصوصی طور پر زمینوں اور پلاٹوں کے خرید و فروخت سے متعلق کہا تو اندراج اور دیگر ریونیو امور کو فوری حل کرنا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان کی جانب سے افسران کی طرف داری کرنے پر کمشنر حیدرآباد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران کی سالانہ کارکردگی رپورٹس عام طور پر بہتر ہوتی ہیں مگر ان کی کارکردگی کی اصل رپورٹ فیلڈ کے ذریعے معلوم ہوتی ہے کہ انہوں نے اپنے متعلقہ ضلع میں عوام کی کتنی خدمت کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ نے اپنے دفتر میں 16 نکاتی ایجنڈا سے متعلق ٹنڈو محمد خان ضلعی انتظامیہ سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر انور میمن، اسسٹنٹ کمشنر گل بیگ مجیدانو، مختارکار زوہیب حسن میمن اور تعلقوں کے دیگر اسسٹنٹ کمشنرز اور مختارکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد کا کہنا تھا کہ حیدرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع اور تعلقوں کے انتظامی دورے کورونا وائرس کی وجہ سے ماضی کی نسبت کم ہوئے ہیں، اس لیے ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو 16 نکاتی ایجنڈا سے متعلق انکوائری کر کے ان کی کارکردگی جانچی جائے گی۔ اس ضمن میں ضلع ٹنڈو محمد خان سے متعلق اجلاس میں ضلع کی مجموعی صورتحال پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان یاسر بھٹی نے 16 نکاتی ایجنڈ ے پر بریفنگ دی اور ضلعی انتظامیہ کی اس ضمن میں کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ڈی سی ٹنڈو محمد خان نے بتایا کہ ضلع میں محکمہ جنگلات کے 6863 ایکڑ اراضی سے قبضہ ختم کرایا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے 16 نکاتی ایجنڈے کے تحت ضلع ٹنڈو الہٰیار کا اجلاس 10فروری، ضلع مٹیاری کا اجلاس 11فروری ،ضلع دادو کا اجلاس 17فروری ، ضلع بدین کا اجلاس 18 فروری، ضلع سجاول کا اجلاس 24 فروری اور ضلع ٹھٹھہ کا اجلاس 25 فروری کو طلب کیا ہے جبکہ جامشورو اور حیدرآباد سے متعلق اجلاس بالترتیب 3 اور 4 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے