English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئٹہ: کمشنر آفس کے باہر دھماکا، 2افراد جاں بحق 3 زخمی

کوئٹہ : کمشنر  آفس کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 3 زخمی  ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی سی آفس کے باہر ٹریفک جام کے دوران دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے میں جاں بحق  ہونے والے فرد کی شناخت محمد ندیم کے نام سے ہوئی ہے، اور زخمیوں میں دلاور ، اورنگزیب اور ارباب نامی شخص شامل ہے۔

دھماکے کے فوری بعد ہی ریسکیوں سمیت قانون نافذ کرنے والی  ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد تحقیقات کرنا شروع کردیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے