سندھ ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حیران کن بات ہے کہ حکومت کہہ رہی کے کہ ہم قسطوں میں ادائیگی کریں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں کیس کی سماعت ہوئی تو ترجمان سندھ ترجمان مرتضیٰ وہاب عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کیوں نہیں دی جا رہی؟ جس پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کو مالی مسائل درپیش ہیں سندھ کو وفاق این ایف سی ایوارڈ کے تحت رقم نہیں دی۔
عدالت نے کہا کہ اگر گورنمنٹ کے پاس فنڈز آئیں گے بھی تو صحیح استعمال نہیں ہو رہے ایک پٹشن آئی ہے کے ایک سڑک 12 سال سے بن رہی ہے، پہلے بینک یا عام لوگ قسطوں میں ادائیگی کی بات کرتے تھے حیران کن بات ہے کہ حکومت کہہ رہی کے کہ ہم قسطوں میں ادائیگی کریں۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ بلدیاتی ادارے یا دیگر اداروں کو فنڈ جنریٹ کرنے چاہیئں۔ عدالت نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

