English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغان صوبے کنڑ میں دھماکا، پولیس کمانڈرسمیت 5 اہلکارہلاک

افغان صوبے کنڑ میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں پولیس کمانڈر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

رکن صوبائی کونسل دین محمد کے مطابق ضلع چھپا درا میں پولیس وین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں گشت پر تھی، وین کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں  کمانڈر فیروز سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق جلال آباددھماکےمیں بھی پولیس کی گاڑی کونشانہ بنایاگیاتاہم محفوظ رہے جب کہ قندھار میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کاربم دھماکاقندھارکےضلع ارغنداب میں چیک  پوسٹ پر  آج صبح کیاگیا۔دھماکے میں اسکول کی عمارت سمیت اطراف کی املاک کو نقصان پہنچا۔

ادھر ننگر ہار میں بھی دھماکا ہوا ہے۔ننگرہار پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے