English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ انتخابات: سیاسی پارٹیوں نے کارکنوں کو نظر انداز کرکے دولت مندوں کو ٹکٹ جاری کئے، سراج الحق

پاکستان مسائلستان بن چکا ہے ، ہر شعبہ تباہی سے دوچار ہے ، حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے جو ایک دینی ،جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے، آج پاکستان جن حالات و مشکلات سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ موروثی سیاسی جماعتیں ہیں جو اسٹیبلثمنٹ سے ساز باز کرکے اپنی اپنی باری لیتی ہیں ، پی ٹی آئی نے بھی عوام کو مایوس کیا ہے ، ملک کا ہر شعبہ تباہی سے دوچار ہے مہنگائی ، بے روز گاری ، بدامنی اور خراب معاشی صورتحال سے ہر شخص پریشان ہے

حیدرآباد: جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان مسائلستان بن چکا ہے ، ہر شعبہ تباہی سے دوچار ہے ، حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے جو ایک دینی ،جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے، آج پاکستان جن حالات و مشکلات سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ موروثی سیاسی جماعتیں ہیں جو اسٹیبلثمنٹ سے ساز باز کرکے اپنی اپنی باری لیتی ہیں اور پی ٹی آئی نے بھی عوام کو نہ صرف مایوس کیا ہے بلکہ انہوں نے پاکستان کو مسائلستان بنادیا ہے۔

ان خیالا ت کااظہار انہوں نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کا ہر شعبہ تباہی سے دوچار ہے مہنگائی، بے روز گاری ، بدامنی اور خراب معاشی صورتحال سے ہر شخص پریشان ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے مٹیاری پہنچ کر سجادہ نشین غلام مجدد سرہندی سے ملاقات کی اور سندھ آباد گار بورڈ کے مرکزی نائب صدر سید ندیم شاہ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی جہاں ممتاز زمیندار سید ندیم شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا تو امیر جماعت نے فوری طور پر انہیںجماعت اسلامی پاکستان کے پولیٹیکل سیل کا ممبر نامزد کردیا اور انہیں زمینداروں اور عوام کو منظم کرنے کی ذمہ داری دی۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ میرا آج سندھ آنے کا پروگرام صرف مٹیاری کے لیے تھا جہاں مجھے پرخلوص طریقے سے دعوت دی گئی ہے مجھے خوشی ہے کہ یہاں کے سجادہ نشینوں، زمین داروں اور معززین نے جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ہماری ظلم کے نظام کے خلاف جاری تحریک کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ آج پاکستان جن حالات و مشکلات سے دوچار ہے اس کی بنیادی وجہ موروثی سیاسی جماعتیں ہیں جو اسٹیبلثمنٹ سے ساز باز کرکے اپنی اپنی باری لیتی ہیں اور پی ٹی آئی نے بھی عوام کو نہ صرف مایوس کیا ہے بلکہ انہوں نے پاکستان کو مسائلستا بنادیا ہے ملک کا ہر شعبہ تباہی سے دوچار ہے مہنگائی ، بے روز گاری ، بدامنی اور خراب معاشی صورتحال سے ہر شخص پریشان ہے۔

انہوں نے کہاکہ نظام کو درست کرنے کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے جو ایک دینی و جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے ہر جماعت کو قوم نے آزما لیا ہے اب ایک چانس جماعت اسلامی کو بھی ملنا چاہیئے۔

امیر جماعت نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والوں کی اپنی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہے یہ عوام کی جماعتیں نہیں ہیں میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق محسوس نہیں کرتا یہ سب عوام کی نہیں مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں تاہم اس میں عوام کا بھی قصور ہے وہ جن سانپوں کو اچھی توقعات لیکر دودھ پلاتے رہے ہیں اب وہ اژدھے بن چکے ہیں اسطرح نہیں ہوسکتا کہ یزید کی تلوار کا ساتھ دیا جائے اور دل امام حسین ؓ کے ساتھ لگا ہو۔

انہوں نے کہاکہ قوم نے سینیٹ کے انتخاب کے لیے ان بڑی جماعتوں کی ترجیحات دیکھ لی ہیں، انہوں نے اپنے کارکنوں و مخلص ساتھیوں کو نظر انداز کرکے دولت مندوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں جو کروڑوں روپے دیکر آئے گا وہ کروڑو ں کمائے گا بھی ،سینیٹ کی سیٹ کی آٹھ آٹھ اور نو نو کروڑ روپے بولی لگ رہی ہے وی وی آئی پی کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے کمزوروں کو نیچے ا ور طاقت وروں کو اوپر لایا جارہا ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ جو اس نظام سے بغاوت کرنا چاہتے ہیں وہ ہمارے ساتھ آجائیں، عمران خان کے پاس کوئی حکمتِ عملی ہے نہ مسائل کا حل ہے،انہوں نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ہمارے تیاری نہیں تھی پانچ سال بھی کم ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ سینیٹ میں خفیہ رائے دہی سے متعلق جب عدالت میں موجود ہے تو صدارتی آرڈیننس لانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی موجودہ حکومت بھی قانون سازی میں پارلیمنٹ کو بائی پاس کررہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے