English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاسپورٹ کی فیس میں کمی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے پاسپورٹ فیس میں کمی کردی ہے، وزارت داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، نئی فیسوں کا اطلاق 17 فروری سے ہوگا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچ سال کیلئے 36 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار روپے اور ارجنٹ کی پانچ ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے، پانچ سال کیلئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 5 ہزار 500اور ارجنٹ کی 9 ہزار، پانچ سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار اور ارجنٹ کی 12 ہزار ہوگی۔دس سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس4 ہزار500 اور ارجنٹ کی 75 سو مقرر کی گئی ہے،دس سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 8 ہزار 250 اور ارجنٹ کی 13 ہزار پانچ سو روپے ہوگی۔

اس کے علاوہ دس سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی 18 ہزار مقرر کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ نے فیسوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے