English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں مزید مساجد عارضی طور پر بند

سعودی عرب میں نمازیوں میں کورونا کی تشخیص پر مساجد کی وقتی طور پر بندش کا سلسلہ ‏برقرار ہے اور نئے ‏کیسز سامنے آنے پر مزید 8 مساجد کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

وزارت اسلامی امور کی جانب سے نمازیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت ‏کرتے ہوئے اپیل ‏‏کی ہے کہ کورونا کی کوئی بھی علامت محسوس ہو تو ٹیسٹ کے بغیر مسجد میں ‏آنے سے گریز کیا جائے۔

وزارت نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک نمازی مکمل طور پر صحتیاب نہ ہوجائے وہ مسجد ‏میں نہ آئے اور ‏‏تمام نمازیں گھر میں ہی ادا کرے۔

مملکت کے مزید  علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر 8 مساجد کو عارضی طور پر بند ‏کر دیا گیا ‏ہے جس کے بعد اب تک بند کی جانے والی مساجد کی تعداد 87 ہو گئی ہے۔

وزارت کے مطابق چند روز کے دوران نمازیوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 87 مساجد کو وقتی ‏طور پر بند کیا ‏گیا جس میں سے ‏‏70 کو صفائی اور تحفظ کے مکمل انتظامات کے بعد کھول دیا ‏گیا۔

سعودی حکومت نے بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر ایس او پیز اور پابندیوں میں 20 روز کا اضافہ ‏کر دیا۔ ‏‏پابندیوں کے تحت سینما، تفریحی و سیاحتی مراکز، سوئمنگ پولز اور جمز بند رہیں گے۔

ریسٹورنٹس میں ڈائنگ کی سہولت نہیں ہوگی اور دفاتر میں محدود حاضری کو برقرار رکھا جائے ‏گا۔

شادی کی تقریبات میں 20 افراد سے زائد کی شرکت ممنوع قرار دی گئی ہے۔ تعزیت و تدفین میں ‏بھی زیادہ سے ‏‏زیادہ 20 افراد کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے اس کے علاوہ تمام سماجی تقریبات ‏و اجتماعات پر مکمل پابندی ‏‏عائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے