نئی دلی: بھارت میں کسانوں کا ملک گیر “ریل روکو احتجاج ” جاری ہے،جس کی وجہ سے کئی شہروں میں ٹرین سروس معطل ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارتی کسانوں کا متنازعی زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے،پنجاب ،ہریانہ، یوپی اور کئی ریاستوں میں کسانوں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دے کر ریلوے سروس بند کردی ہے۔


نئی دلی میں کسانوں کے احتجاج کے باعث 4میٹرو اسٹیشن کے داخلی و خارجی راستے بھی بند رہے،دھرنوں میں کانگریس اور عام آدمی کے اراکین بھی احتجاج میں شامل ہو گئے، کسانوں نے ریلوے ٹریک بند کرکے مسافروں کی جلیبی اور پکوڑو ں سے مہمان نوازی کی۔
بھارتی کسان یونین کا کہنا تھا کہ مودی سرکا غلط فہمی میں رہے کہ کسان جلد احتجاج ختم کردیں گے، مودی سرکار کالے قوانین کو واپس لے پھر سرکار سے مذکرات ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی کسانوں نے سنگھو بارڈر سمیت 88 مقامات پر دھرنے دیے ہوئے ہیں، جس سے پورے بھارت میں معاشی بحران پیدا ہورہاہے۔

