ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن فاتح امیدوار کا اعلان کرے، فردوس عاشق

لاہور: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز نے ووٹ کو عزت دو کا جھوٹا نعرہ لگایا، جعلساز راجکماری نے چوری کا الزام مخالفین پر ڈال دیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی ڈکٹیشن پر جمہوری عمل میں رکاوٹ کی بجائے فاتح امیدوار کا اعلان کرے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ راجکماری این اے 75 میں مسترد ہونے کے بعد جھوٹی پٹاری لےکر پھر میدان میں ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ن لیگی ایم، پی اے عادل چٹھہ کو ووٹوں کا تھیلا لیکر بھاگتے سب دیکھ چکے ہیں اور کے باوجود جعلساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈالا۔

فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی کارکنان کو ن لیگ کے مسلح کارکنوں کے آگے ثابت قدم رہنے پر مبارک باد پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے منشیات فروش ٹولے کو ہمیشہ کےلیے چلتا کردیا، ن لیگ کا نوشہرہ کی جیت پر جشن اور ڈسکہ کی ہار پر دھاندلی کا رونا ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی ڈکٹیشن پر جمہوری عمل میں رکاوٹ کی بجائے فاتح امیدوار کا اعلان کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں