English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کشمیر میں استعمال کا خدشہ، جرمنی کا بھارت کو ہتھیار فراہمی سے انکار

نئی دہلی(آن لائن ) بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے باعث کے ساتھ ہونے والی چھوٹے ہتھیاروں کی ڈیل میں رکاوٹ آنے سے مودی حکومت سخت تشویش کا شکار ہے۔ حال ہی میں بیلجیئم بھی مقبوضہ کشمیر میں ہتھیاروں کے استعمال کے خدشہ سے بھارت کی اسپیشل فرنٹیئر فورس کو چھوٹے ہتھیار سپلائی کرنے کے 2020 ءمیں ہوئے 70 کروڑ کے معاہدہ کو مسترد کر چکا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن اسلحہ ساز کمپنی ہیکلر اور کوش نے ایم پی فائیو سب مشین گنز بھارت کو فراہم کرنی تھی مگر ان ہتھیاروں کے مقبوضہ کشمیر میں ممکنہ استعمال کے خدشے کے پیش نظر جرمن سرکار نے کمپنی کو ”اسلحہ برآمد لائسنس“ کی منظوری نہیں دی۔ اور بیلجئم کے ساتھ ہتھیاروں کی ڈیل ڈانواڈول ہونے کے بعد اب بھارت امریکی ساختہ اسالٹ رائفلز خریدنے کی کوشش کرے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے