English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں دھماکا سے پولیس اہلکار جاں بحق ‘ 15افراد زخمی

القمر

کابل (اے پی پی) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ کی شاہراہ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 15دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان عمر زواک نے میڈیا کو بتایا کہ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 10 بجکر15 منٹ پر پولیس ڈسٹرکٹ ون میں ہوا‘ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے