English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کا آئی سی سی کے فیصلے پر حمایت پر برازیل سے اظہار تشکر

القمر

 اسرائیلی وزیر خارجہ نے برازیل کے ہم منصب سے ملاقات میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے پر اسرائیل کی حمایت کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی قوم برازیل کے اسرائیل کےساتھ جذبات کی قدرکرتی ہے۔

اتوار کے روز برازیل کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صیہونی ریاست کے وزیرخارجہ گابی اشکنازی نے "اسرائلم” کے خلاف جنگی جرائم کی تحققات شروع کرنے کے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے فیصلے کے خلاف حمایت پر شکریہ ادا کرتےہوئے کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کا فیصلہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے بین الاقوامی قانون کو نقصان پہنچے گا اور اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین مذاکرات کے امکانات مزید کم ہوجائیں گے۔

اسرائیل پانچ ملین فلسطینیوں کو محروم کرکے دنیا کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا

Israel-vaccines-Coronavirus-covid-Palestine-Pandemic

اسرائیل اب ہنگری، گوئٹے مالا اور ہونڈراس سمیت ان ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا جن ممالک نے حالیہ صیہونی ریاست کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات بحال کیئے ہیں یاجنہوں نے اپناسفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹ کےمطابق صیہونی ریاست کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے والی امریکی معروف دوا ساز کمپنی Moderna سے حاصل کردہ خوراکوں کو 20 ایسے ممالک کو فراہم کرنے کیلئے گفتگو جاری رکھے ہوا ہے جنہوں نے حالیہ یا تو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کیئے ہیں یا جنھوں نے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا ہے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے "کان "نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کو بطور ہتھیار ان ممالک کے خلاف استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو اسرائیل کو  ریاست کےطور پرتسلیم نہیں کرتے،اسرائیل ان ممالک کو ویکسین فراہم کرنا چاہتا ہے اور بدلے میں ان کےساتھ سفارتی تعلقات کا خواہش مند ہے۔

اسرائیل نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی 100 100،000 خوراکیں Pfizer کے ساتھ معاہدہ ہونے سے قبل حاصل کی تھیں ان خوراکوں کو ان 20 ممالک میں بھیجے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل ان ممالک کی فہر ست میں سرفہرست ہے جنہوں نے اپنے شہریوں کو عالمی وباء سے بچانے کیلئے تیز ترین ویکسینیشن کی ہے، دوسری جانب صیہونی ریاست نے فلسطینی شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم عالمی سطح پر سخت تنقید کے بعد اسرائیل نے حامی ضرور بھری لیکن فی الحال اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے اور 50 لاکھ کے قریب فلسطینی کوروناوائرس کی ویکسین سے محروم ہیں۔

منبع: روزنامہ قدس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے