English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی وزیر حج و عمرہ کا زائرین کے استقبالیہ مراکز کا دورہ

مکہ مکرمہ: وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید زائرین کے لیے قائم استقبالیہ مراکز کا دورہ کررہے ہیں

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عصام بن سعد نے مسجد حرام میں معتمرین اور نمازیوں کے استقبال کے مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے نائب ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط اور حرمین شریفین کی خصوصی سیکورٹی قیادت بھی ان کے ساتھ تھی۔ ڈاکٹر عبدالفتاح نے بتایا کہ یہ دورہ وزارت حج و عمرہ کے انتظامات کا جائزہ لینے ک لیے کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد رمضان المبارک کی تیاری کے سلسلے میں معتمرین اور نمازیوں کے استقبال اور حفاظتی تدابیر کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔ دوسری جانب مسجد حرام اور مسجد نبوی میں شکایات اور اطلاعات کی وصولی کے لیے واٹس ایپ سروس کا آغازکردیا گیا۔ حرمین شریفین کے امور کے نگران ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ اس سروس کے ذریعے قابل توجہ امور کی نشان دہی آسان ہو جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے