English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا 70 لاکھ کورونا ویکسین کی ڈوز خریدنے کا فیصلہ

پاکستان نے 70 لاکھ کورونا ویکسین کی خریداری کا آرڈر دے دیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی خریداری کے لئے آرڈر دے دیا گیا ہے، 10 لاکھ ڈوز سائنو فام ویکسن کی خریدی گئی ہیں جب کہ کیسینو کی 60 لاکھ ڈوز خریدی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ڈوزز پاکستان پہنچنا متوقع ہے کئی لاکھ اضافی خوراکیں پائپ لائن میں ہیں،انشاء اللہ اپریل میں پہنچ جائیں گی۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ گزشتہ شام سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرٹیڈروس سے ویکسین سپلائی چین پربات ہوئی، خاص کر گاوی کے ذریعے ویکسین کی دنیا میں فراہمی پربات چیت کی گئی سربراہ ڈبلیو ایچ او کا مدد اور یقین دہانی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے