English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان سے جھڑپ میں داعش کا اہم رہنما مارا گیا

القمر

نمروز(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبہ نمروز میں طالبان سے جھڑپ میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا اہم رہنما فاروق بنگلزئی ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق فاروق بنگلزئی مبینہ طورپر صوبہ نمروز کے ضلع زرنج میں افغان طالبان کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔فاروق بنگلزئی پرالزام تھا کہ ننگرہار افغانستان سے نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرتا تھا۔ذرائع کے مطابق فاروق بنگلزئی نے کئی بم دھماکوں اور ہلاکتوں کا اعتراف کیا، فاروق بنگلزئی نے بلوچستان میں ہزارہ، عیسائی برادری اورپولیس اہلکاروں کوبھی نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے