English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘امریکا نواز کرد دہشتگردوں کو سخت ترین جواب دیں گے’

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکی حمایت یافتہ کرد دہشت گردوں کو شام میں سخت ترین جواب دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر نے کہا کہ امریکا شام میں دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہا ہے شام میں اپنی سکیورٹی فورسز پر حملے برداشت نہیں کریں گے، ان حملوں کا جواب ضرور دیا جائے گا، اور اس بار ترکی سخت ترین جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی شام اور عراق میں دہشت گردوں کا پیچھا کرے گا، انھیں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے۔ اگر شامی فوج ترک سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ملوث ہوئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔

صدر اردگان نے کہا کہ اس ہفتے انقرہ شمالی شام میں پیدا ہونے والے خطرات کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور یہ کہ وائی پی جی کا دہشت گردانہ حملہ جس میں دو ترک پولیس افسران ہلاک ہوئے وہ “آخری تنکا” تھا۔

ترکی کے دو عہدیداروں نے بتایا کہ اگر امریکا اور روس کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت ناکام ہو جاتی ہے تو ترکی شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ وائی پی جی دہشت گرد گروہ کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے