ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کی سمری وزیر اعظم آفس کو موصول

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) کی تعیناتی کی سمری وزیر اعظم آفس کو موصول ہوگئی،سمری میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کا نام بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس ائی کی تعیناتی کے معاملے پر سرکاری ذرائع نے سمری میں موجود مزید ناموں کی تصدیق سے گریز کیا ہے،وزیر اعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کے بعد عمران خان ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی  پر جلد فیصلہ کریں گے۔

واضح  رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا گیا تھا اور عمران خان نے کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہوجائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں