English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘وزیراعظم نے مجھے 2 دن کی چھٹی دی ہے میچ دیکھنے دبئی جاؤں گا’

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج مجھے 2 دن کی چھٹی دے دی ہے مجھے 2 دن کی چھٹی مل گئی ہے،ہفتہ اور اتوار کو میچ دیکھنے دبئی جارہا ہوں۔

راولپنڈی میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن  کے نئے ہال کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ خوشی ہے پی ڈی ایم نے احتجاج کیلئے میرے شہر کا انتخاب کیا پی  ڈی ایم والے احتجاج کو انتخابات تک کھینچ کر لے جائیں گےاگر یہ قانون  کو ہاتھ میں نہیں لے گی تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 5سال پورے کریں گے الیکشن آئے گا تو ایک نیا الائنمنٹ سامنے آجائے گا، پی ڈی ایم والے قانون کی پاسداری کریں گے تو مسئلہ نہیں ہوگا۔

وزیرداخلہ نے طالبات کے لیے لال حویلی کی طرف سے بیرون ملک اسکالر شپ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو بچیاں اپنی فیس نہیں دے سکتیں اس کی فیس لال حویلی دے گی جہاں خالی پلاٹ نظر آیا تو وہاں کالج بنا دیا، راولپنڈی کا ایسا تعلیمی نظام بنایا ہے کوئی بچی ایک کلو میٹر سے دور نہیں جاتی۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں کوشش ہوگی ڈالر کی اسمگلنگ کو روکا جاسکے، پاکستان نیوی ہیڈ کوارٹر دورے کی دعوت قبول کرلی ہے پاکستان ائیرفورس، زمینی فورسز کی طرح چاق و چوبند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے