English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ کا خورشید شاہ کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کے عوض خورشید شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ان کا نام ای سی ایل میں موجود رہے گا۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب تحقیقات کرے لیکن خورشید شاہ کو جیل میں مستقل نہ رکھا جائے، انہیں مزید جیل میں رکھنے کی ٹھوس وجوہات نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کو مسترد کیا تھا جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی پی رہنما خور شید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے