ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

۔13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں مسلم کلب چمن نے لائل پور کلب فیصل آباد کو4-3 گول سے ہرا دیا

راولپنڈی( نمائندہ خصوصی ) 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں مسلم کلب چمن نے لائل پور کلب فیصل آباد کو ایک سخت مقابلے کے بعد 4-3 گول سے ہرا دیا ہے،گذشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں لیگ کے ایک اہم میچ میں مسلم کلب کو لائل پور کلب کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی،فاتح ٹیم کی جانب سے حنیف اور عبدالقہیر نے دو، دو گول کئے جبکہ لائل پور کلب کی جانب سے عثمان مرزا نے دو گول اور ساگر نے ایک گول کیا، میچ کمشنر کے فرائض عصمت اللہ نے جبکہ ریفریز کے شاہد حسن، محبوب علی اور احسان اللہ نے انجام دیئے۔ (آج) جمعہ کو پاکستان نیوی اورپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، لیگ کے کوآرڈینیٹرتیمور کیانی نے بتایا کہ لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی اے)، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں