English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

القمر

واشنگٹن (صباح نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 87 سینٹس کمی سے 82.55 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.10ڈالر فی بیرل کمی ہو گئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمت کم ہو کر 84.69 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ اوپیک بلینڈ خام تیل کی قیمت میں 1.72 ڈالر فی بیرل کمی دیکھنے میں آئی۔ اوپیک بلینڈ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100.67 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 40 سینٹس کمی سے2.55 ڈالر فی گیلن ہو گئی۔ سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے سعودی عرب تیل کی قیمتوں میں کمی کے حق میں نہیں۔ تیل کی متوازن قیمتوں کے حق میں ہیں۔ دنیا بھر میں توانائی کے بڑے بحران کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے