ماتلی(نمائندہ جسارت)ضلع بدین میں احساس کفالت کے تحت تقسیم کی جانے والی امدادی رقوم کی سابقہ قسط کی تقسیم کے لیے 290 کے قریب سب ڈیوائس ہولڈر ایجنٹ تعینات کئے گئے تھے۔ تعلقہ ماتلی 65.بدین 100.گلارچی 45.تلہار 45 اور ٹنڈو باگو میں40 سب ایجنٹ مقرر تھےHBL کے مین فرنچائز ڈیلر کو 30 روپے فی کارڈ کمیشن ملتا ہے جس میں سے وہ 16 روپے فی کارڈ اپنے سب ایجنٹوں کو کمیشن دیتا ہے۔گزشتہ قسط کی تقسیم کے موقع پر ماتلی میں 13 ڈیوائس ہولڈر ایجنٹ تھے لیکن صرف 8 ایجنٹ ماتلی سینٹر میں نظر آتے تھے جبکہ 5 ایجنٹ کا آخر تک پتا نہ چلا کہ وہ کہاں غائب تھے۔26 اکتوبر 2021 ء کی امدادی رقوم کی تقسیم کے لیے ان کی تعداد میں اضافے کی اطلاعات سنائی دے رہی ہیں۔مین فرنچائز ڈیلر کے پاس ضلع بدین سمیت ضلع ٹنڈو محمد خان کے 3 تعلقوں میں سے دو کی مین فرنچائز ہیں جبکہ تعلقہ شاہ کریم بلڑی سجاول ضلع کے مین فرنچائز ڈیلر کی زیر نگرانی چلتا ہے۔ایک ڈیوائس سے تقریباً 100 کارڈز پر رقوم تقسیم کی جاسکتی ہیں ،اس حساب سے ضلع بدین کے 290 ڈیوائس ہولڈر یومیہ 29 ہزار کارڈ پر رقوم تقسیم کریں تو مین فرنچائز ڈیلر کو یومیہ 8 لاکھ 70 ہزار روپے کمیشن ملتی ہے جس میں سے وہ فی کارڈ 16 روپے کے حساب سے اپنے سب ایجنٹوں کو کمیشن دیتا ہے۔کفالت سینٹر پر امدادی رقم میں سے فی کارڈ 500 روپے سے لے کر 2 ہزار روپے تک جو کٹوتی ملی بھگت سے ہوتی ہے اس کی بالائی آمدنی کو باہم تقسیم کرنیوالوں کی لمبی چین کو مافیا قرار دے کر اس کے خلاف کھلی تحقیقات کرا کر اس میں ملوث افراد کو قانون کی گرفت میں لیا جائے۔
