پاک بھارت میچ اور اس کے نتیجے میں پاکستان کی تاریخی فتح پر کرکٹ شائقین کی نظریں تو تھیں ہی لیکن ساتھ ہی سابق کھلاڑیوں اور کرکٹ کی دنیا کے معروف ناموں نے بھی نہ صرف اس میچ کو اہمیت دی بلکہ میچ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’تو دل ٹوٹا آخر کار۔ ہمارے پڑوسی اچھا کھیلے آج۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ بھارت ضرور واپسی کرے گا‘۔
بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھارتی باؤلنگ کے حوالے سے کہا کہ ’بھارت کی باؤلنگ میں کوئی جان نہیں تھی اور اس نے مخالف ٹیم کے سامنے کچھ زیادہ چیلنجز نہیں رکھے۔۔۔‘
اس سے قبل کی گئی ایک ٹوئٹ میں ہرشا بھوگلے نے میچ کے بعد نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں اور ایم ایس دھونی کی ملاقات کو بھی سراہا۔
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی مائیکل وان نے پاکستان کی فتح پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پی سی بی کو مبارک باد دی اور کہا کہ ’فیورٹس کی پٹائی کرنا اسے کہتے ہیں‘۔
سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایک ٹوئٹ کی جس میں بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’ہاں جی! واک اوور چاہیے؟‘
Haanji? Walk over chahiye tha @harbhajan_singh ? pic.twitter.com/6XSc5cpcPp
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 24, 2021
