English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فضائی راہ داری کےلیے پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں ، کولن کہل

القمر

واشنگٹن (آن لائن) امریکی نائب وزیر دفاع کولن کہل نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاکستان سے مذاکرات چل رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں امریکی سینیٹ آرمز سروسز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نائب وزیر دفاع کولن کہل نے کہا کہ پاکستان بھی نہیں چاہتا کہ افغانستان میں شدت پسندی پنپے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کو فضائی راستہ فراہم کرتا آ رہا ہے جبکہ فضائی راہ داری کےلیے پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی پر تعاون اچھا چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم ستمبر کے بعد سے 240 امریکی شہریوں کو افغانستان سے نکالا گیا جبکہ 196 امریکی شہریوں کو نکالنے کی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2 برسوں میں داعش حملے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے اس لیے حملے کو روکنے کےلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے